سندھ اسمبلی : گٹکا بنانے،ذخیرہ ،فروخت کرنے اور کھانے پر پابندی کا بل پیش

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج ہو گا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی : پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ اسمبلی میں گٹکا بنانے،فروخت،ذخیرہ کرنے اور کھانے پر پابندی کے حوالےسے بل پیش کردیا گیا ہےجسے مزید بہتر بناکر حتمی منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران سندھ اسمبلی میں گٹکے میں  پوری جیسی مہلک نشہ آور اشیاء کے استعمال کے حوالےسے سات قراردادیں پیش کی گئیں۔

خیال رہے کہ  پہلی بار سندھ اسمبلی میں گٹکے کے استعمال کو روکنے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔ پیش  کردہ  بل کے خاص نکات میں گٹکا بنانے اُسے فروخت کرنے اُس کوذخیرہ کرنے اور کھانے پر مکمل طور پرپابندی عائدہوگی۔

اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کے مطابق عوامی مقامات جن میں تعلیمی ادارے اور اسپتال شامل ہیں،پر گٹکا کھانے پرکم سے کم ایک سال کی سزا دی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ  گٹکا بنانے اور فروخت کرنے پر ایک سے تین سال قید  کی سزا ہوسکے گی، اس کے علاوہ ایک سے پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ  بھی کیا جاسکے گا۔

اس بل کے تحت  پولیس کو  گٹکا فروخت اور اس  کی  تیاری روکنے کے لئے خصوصی اختیارات بھی دئے جارہے ہیں۔ پولیس وارنٹ کے  بغیر  گٹکے کی تلاش میں کہیں بھی چھاپہ مارسکے گی۔

یہ بھی پڑھیے: خفیہ گودام سے کروڑوں روپے کا بھارتی سامان برآمد، چار سمگلرز گرفتار

پولیس کو گٹکا پکڑنے کےلئے چھاپے کے دوران دروازے اور کھڑکیاں توڑنے کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔ اس کے علاوہ پولیس کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ عوامی مقامات پر گٹکا کھانے اور فروخت کرنے پر گرفتاریاں کرسکے۔


متعلقہ خبریں